امریکہ کے یومِ آزادی کا جشن،امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب 

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے  یومِ آزادی کا جشن منانے  کیلئیامریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔"میڈ اِن یو ایس اے" کے عنوان کے تحت منعقد  ہونے والی اس تقریب میں امریکہ اور پاکستان کے مابین پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا گیا اور دونوں ممالک کے اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ وہ اپنے شہریوں کو خوشحال مستقبل فراہم کر سکیں۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ترقیاتی منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال تھے۔ پاکستان کے سرکاری حکام، کاروباری، تدریسی، سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات اور سفارت کاروں نے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین آزادی، جمہوریت اور معاشی خوشحالی کی مشترکہ اقدار  کو  اجاگر کیا۔ موسیقی، لذیذ پکوانوں اور ثقافتی روایات سے مزین یہ تقریب ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تنوع کی بھرپور عکاسی کر رہی تھی جبکہ آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے جشنِ آزادی کو مزید رنگوں سے نکھار دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ 

 احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن