اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے صاحبزادے احمد نبی نور کے انتقال پر ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں دعائے مغفرت ہوئی ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے صاحبزادے احمد نبی نور بروز ہفتہ 29 جون 2024 کو 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھے مرحوم احمد نبی نور ایک باصلاحیت نوجوان تھے ان کی وفات سے ان کے خاندان، احباب اور رفقا میں گہرا غم و اندوہ ہے۔ان کی نماز جنازہ بروز اتوار مین مسجد چوک ڈیفنس فیز ون لاہور میں بعد از نماز ظہر ادا کی گئی مرحوم کی تدفین اپرمال پر واقع امریکن سکول سے ملحقہ قبرستان میں کی گئی ایف آئی اے افسران اور اہلکاروں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔