آزادی مارچ کے دوران تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، اسد قیصر کے خلاف  چالان جمع کرانے کی ہدایت

Jul 03, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے دوران تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں پولیس کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے دوران اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے چالان جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے  سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت کنفرم کی تھی ۔

مزیدخبریں