اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ مالی سال 2023-24ء میں برآمدات میں 10.54 فیصد اضافہ ہوا گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12.32 فیصد کم ہوا۔ مالی سال 2023-24ء میں درآمدات میں 0.84 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ مالی سال 2023-24ء میں درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہیں۔ گزشت مالی سال تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کئے۔
حکومت نے برآمدات، درآمدات، تجارتی خسارے کے اہداف حاصل کر لیے: ادارہ شماریات
Jul 03, 2024