پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں،چیئرمین سینیٹ

Jul 03, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کینیڈا کے قومی دن کے موقع پر کینیڈا کی عوام، پارلیمنٹ اور حکومت کو مبارکباد پیش دی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی امن، استحکام، اور ترقی کے شعبوں میں کینیڈا کی کاوشوں کی تعریف کی اور انسانی حقوق، جمہوریت اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کینیڈا کے عزم کو بھی سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور جمہوریت، مساوات اور انصاف کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس خصوصی دن پر کینیڈا کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں