راولپنڈی(محبوب صابرجنرل رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اور حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئے کرائے نامے جاری نہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان و ڈرائیوروں نے از خود کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے سٹاپ ٹو سٹاپ10روپے سے20 روپے اور دوسرے اضلاع کو چلنے و الی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30سے50فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، اگر کوئی مسافر اس بات پر اعتراض کرے یا ادا نہ کرے تو ان کو گاڑیوں سے زبردستی اتارنے کے علاوہ بدتمیزی بھی کی جاتی ہے،راولپنڈی شہر و چھانی کے شہریوں و مسافروں ناہید، اعجاز، توحید،دلشان، ممتاز، عادل حیات، وسیم، عطیع اللہ، ظفر، قدیر اور دیگر نے بتایا کہ راولپنڈی شہر اور چھانی کے اربن روٹس پر چلنے والی ٹویوٹا ہائی ایس اور سوزوکی گاڑیوں کے ملکان، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے از کود ہی اضافہ کر دیا ہے اور یہ لوگ سٹاپ ٹو سٹاپ 3سے5روپے بڑھا کر وصول کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، راجہ بازار اور پیر ودہائی جنرل بس سٹینڈ سے کینٹ اور شہر کے مختلف علاقوں کو جانے والی گاڑیاں اور اسلام آباد جانے والی ٹویوٹا ہائی ایس سوزوکی گاڑیوں میں سفر کرنے والئے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ حج کمپلیکس گولڑہ موڑ سے براستہ صدر کچہری سے سواں اڈہ تک روٹ ہے لیکن اس روٹ پر چلنے والی گاڑیاں کوہ نور ملز سے چلتی ہیں تو وہ مسافروں کو آدھے راستے صدر میں اتار دیتی ہیں اور یہ گاڑیاں پھر صدر سے مسافروں کو بیٹھاکر کچہری اور سواں اڈہ لے جاتی ہیں روٹ مکمل نہیں کرتیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے روٹ نمبر 21 پر چلنے والی گاڑیاں ہائی کورٹ سے پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد تک روٹ مکمل کرنے کی پابندہیں لیکن یہ گاڑیاں ہائی کورٹ سے کھنہ پل جا کر مسافروں کو اتار دیتی ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان و ڈرائیوروں نے از خود کرایوں میں اضافہ کردیا
Jul 03, 2024