اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجنئیر سید اشفاق شاہ کا ڈاکٹر شہاب خوشنود، اور ڈاکٹر جاوید اے کے ٹیپو کے ہمراہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس ایچ ایم سی واہ کا دورہ کیا اور ایچ ایم سی میں سینئر مینجمنٹ اور انجینئرز کے ساتھ مل کر قومی ترقی میں صنعت کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر انجنئیر سید اشفاق شاہ نے کہا کہ قومی ترقی میں صنعت کا کردار بہت اہم ہے،ہم نے مستقبل میں انجنئیرز کا ملکی معاشی ترقی میں کردار بڑھانا ہے۔ہمارے آج کے دورے کا مقصد اپنے پینل کا جامع ایجنڈا پیش کرنا اور انجنئیرنگ شعبے سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلانا ہے۔
قومی ترقی میں صنعت کا کردار بہت اہم ہے: انجنیئر اشفاق شاہ
Jul 03, 2024