راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ میں 8 فروری کے الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ اپنے شہر کے لوگوں سے مخاطب ہورہا ہوں گذشتہ دس بارہ دنوں سے مجھے لال حویلی کے اطراف رہنے والوں کے چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہائش پذیر لوگوں کو 19/19 ہزار روپے کے بجلی کے اور 7/7 ہزار روپے سوئی گیس کے بل بھیجے گئے ہیں یہ رزق حلال کمانے والوں کے ساتھ سخت ظلم و ستم ہے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ ڈاکخانوں، ایس ڈی او کے دفاتر میں لمبی لائنوں میں کھڑے ہیں کہ بل نہ دینے پر ان کے جرمانے معاف ہوسکیں آج گھروں میں 80 سال کے بزرگ سے چھ ماہ کے بچے سے پنکھا اور کولر کا حق چھین کر ان کے بجلی کے میٹر اتارے جائیں گے تو دل اور دیگر امراض میں مبتلا لوگ کہاں جائیں گے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ غریبوں کو اسطرح کیوں سسک سسک کر مارنا چاہتے ہیں لوگوں نے بل تو جمع کروانے ہیں کوئی کولر، زیوراور کوئی گھر کا سامان بیچے گا واپڈا افسران ہوش کے ناخن لیں۔