کر اچی کمپنی پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ کر اچی کمپنی کے علاقے میں قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا گیا پولیس کو دھریک موہر ی اسلام آ باد کے رہا ئشی نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے تیز دھا ر آلہ کے وار سے اس کے بھا نجے منیر خا ن کو قتل کر دیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھا نہ کر اچی کمپنی اور ہو میسائیڈ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالسلام کوگرفتار کرلیاابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے کی بناپر مقتول کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن