اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریڈ زون پولیس کمانڈوز کی استعداد کار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کومبیٹ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا ریفریشر کورس میں ریڈ زون کمانڈوز کو بنیادی انسداد دہشت گردی کی تربیت دی گئی ،افسران نے کورس کے دوران فزیکل ٹریننگ، ویپن ہینڈلنگ،مغویوں کو بازیاب کرانے، اسلحہ سے لیس عناصر کو قابو کرنے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے متعلق مشقیں کیں،تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے، اسلام آباد پولیس ریڈ زون کمانڈوز نہا یت ہی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتی ہے ،جو ان کی بہترین تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاقی دار الحکومت سفراء،غیرملکی وفود،سفارت خانوں اور اہم دفاتر کی سکیورٹی کوبہتر کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کے سدباب کو یقینی بنانے میں ریڈ زون کمانڈوز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سینئر پولیس افسران نے کہا کہ ان تربیتی کورسز کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ایمرجنسی کی صورت بہترین حکمت عملی اپنانا ہے۔