اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کل شام 4 بجے سے 6 بجے کیا جائے گا.مارگلہ ہلز ٹری پلانٹیشن ڈرائیو اوپن ہاؤس سیشن میں کارپوریٹ سیکٹر، رضا کار، جنرل پبلک، تعلیمی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مدعو کئے جائیں گے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اوپن ہاؤس سیشن کے انعقاد کا مقصد مارگلہ کی پہاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہے، سیشن میں مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ سے پہنچنے والے نقصانات کے مداوے کے لئے اقدامات پر غور کیا جائے گا.اس مہم کا مقصد مارگلہ ہلز میں موجود جنگلی حیات اور نباتات کی حفاظت اور اس میں اس اضافے کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے.مارگلہ ٹری ڈرائیو میں کارپوریٹ سیکٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سی ڈی اے کے ساتھ ملکر شجرکاری کریں گے. مارگلہ ہلز ٹری ڈرائیو اوپن ہاس سیشن میں مارگلہ کی خوبصورتی، اسکی سرسبز و شادابی اور اسکو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔