جمہ کومنڈی مویشسیاں دومیل میں ہی لگائی جائے گی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی

مٹھیال (نامہ نگار)جمعہ کو منڈی مویشیاں دومیل میں ہی لگائی جائے گی ہم پر امن لوگ ہیں اور دو ماہ سے پر امن احتجاج کر رہے ہیں علاقہ جندال کی عوام کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے کیٹل مینجمنٹ  اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا ہے یہ منڈی پورے علاقے کیلئے ذریعہ معاش ہے ہزاروں لوگوں کے روزگار اس منڈی سے وابستہ ہیں اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماتے ہیں ٹھیکیدار نے ذاتی مفاد کیلئے منڈی مویشیاں  یہاں سیمنتقل کروائی ہیٹاہلی اڈا پر منڈی مویشیاں لگانا اگر ناگزیر ہے تو کسی اور دن منظور کروالی جائے جس سے سارے علاقہ کا فا ئدہ ہوگاجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لیگل طریقے سے حکام بالا تک اپنی آواز پہنچائی ہے لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار جوائنٹ ایکشن کمیٹی دومیل منڈی مویشیاں کے صدر سیدجاوید شاہ،سابق سائنسدان محکمہ ذراعت منظور حسین،صد رانجمن تاجران جنڈغلام شاہ,میڈیم عظمی بتول کاظمی ایڈووکیٹ ,امیرافضل خان,سابق چئیرمین سردارآ صف نواز,سابق چئیرمین عجب اعوان,سردار صفدر خا ن ایڈووکیٹ,ممتازہمدانی ودیگرنے دومیل منڈی میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے کیا اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے کہا کہ ہم ٹھیکیدار اور کیٹل منیجمنٹ کے جائز مطالبات پورے کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹھیکیدار کومقامی بیوپاری ٹیکس نہیں دیتے تو پچھلے سال اس منڈی کا ٹھیکہ 6کروڑ اور اب 9کروڑ کا کیسے ہوااس موقع پر عوام کیسامنے منڈی مویشیاں دومیل میں ہی لگانے کی قرارداد پیش کی گئی جس کی تمام افراد نے تائید کی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن