کلرسیداں(نامہ نگار)چوآخالصہ کے دوکاند ار سرفراز حسین جنجوعہ نے بجلی پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے یہ عام افراد پر مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے شہباز شر یف مسلسل عوام کی مشکلات میں اضافہ کا موجب بن رہے ہیں مسلم لیگ ن بلاتاخیر انہیں وزارت عظمی سے الگ کرکے کسی دوسرے اہل شخص کو وزیراعظم نامزد کرے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک یے جہاں ہر ہفتے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو رھا یے حکمران خود مہنگائی کا اہتمام کرتے ہیں عام افراد بجلی گیس کے بھاری بل ادا کریں بچوں کی پرورش کریں یا حکومتی جرمانے ادا کریں؟ انہوں نے محب وطن افراد کو موجودہ صورتحال میں عوام کی مدد کے لیئے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
بجلی، پٹرولیم مصنوعات میں بھاری اضافہ قابل مذمت ، سرفراز حسین جنجوعہ
Jul 03, 2024