آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا

 فتح جنگ (نامہ نگار )آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فہ عوام کیلئے ناقابل قبو ل ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا عوام گھر کا راشن لیں یا فاقے کر کے بجلی کا بل ادا کریں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 02 سردار محمد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت وقت اور تقسیم کار کمپنیاں عوام الناس اور خصوصا سفید پوش طبقہ کی زندگی کو اجیران بنانے میں مصروف عمل ہیں یہ کیسا ظلم ہے 200 تک بل 3000 جیسے ہی اک یونٹ اوپر گںء تو بل 9000 تک آ جاتا ہے صارف کو ایک یونٹ 500 روپیہ کی پڑھ رہی کون سے صارف کے پاس سونے کے خزانے ہیں جو تقسیم کار کمپنیاں فی یونٹ 500 روپیہ چارج کر رہی ہیں مساجد مدارس کے بلوں پر بھی یہ ہی ظلم روا رکھا جا رہا ہے حکومت وقت 300 یونٹ تک بجلی کے ظلمانہ ٹیکس کو ختم کرے۔

ای پیپر دی نیشن