اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان اپناکھویاہوا مقام حاصل کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ سمیت تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لارہے ہیں سٹاک مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے جس سے حکومتی پالیسیوں پر رماہی کار وں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ چیلنجز کے باوجود درست سمت میں گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں سپورٹس کو نظر اندازکیاگیا ہم نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے کھلے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی تھی اور وہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھارہی ہے۔ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کررہاہے۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کھیلوں کے 23 شعبے شامل ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔
رانامشہود احمد