اسلام آبادبڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ہینڈ گرینڈ،ڈیٹونیٹراور خود کش جیکٹ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا،ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،اسلا م آباد کے علاقے تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ترجمان پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران آپریشن کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر میں لیکر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، تار اور خودکش جیکٹ کا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا جبکہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جارہا ہے۔دوسری جانب رات گئے اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاو¿ن میں پولیس افسران پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس ٹیم معمول کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی، کیپٹل پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیکنگ کیلئے روکا تو 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ساتھی ملزم کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد،بڑی تباہی سے بچ گیا،ہینڈ گرینڈ ،ڈیٹونیٹر اور خود کش جیکٹ برآمد
Jul 03, 2024 | 12:22