شہر قائد میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔جون کے مہینے میں کراچی میں 3 ہزار 338 شہری ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے جب کہ جون کے مہینے میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 45 شہری جاں بحق ہوئے۔جون کے ماہ میں نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ایک ہزار 111 ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے، جناح اسپتال میں 217 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ سول اسپتال میں 475 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جون کے ماہ میں عباسی شہید اسپتال میں 755 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 19 اموات رپورٹ کی گئیں، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 91 ہیٹ اسٹروک کے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔علاوہ ازیں جون کے ماہ میں لیاری جنرل اسپتال میں 39، سروسز اسپتال میں 27، کورنگی 5 سرکاری اسپتال میں 41، سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال میں 52، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں 93 ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے۔یکم جولائی کو عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئیں، گزشتہ ماہ سے تاحال ہیٹ اسٹروک کے باعث سول اسپتال میں 18، عباسی شہید اسپتال میں 23، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں 3 جب کہ جناح اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں