لاہور کی سیشن کورٹ نے ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں زینب کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی۔ ماڈل زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں انہیں 6 گولیاں ماری گئی تھیں۔