چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت کیس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزڈ حالات میں لانا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب مضبوط انسان ہیں . عدت کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔ اسلام اباد ہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے .امید ہے کہ اس کیس میں ریلیف ملے گا۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس کیس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا. اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔
دبائو میں لانے کیلئے عدت کیس بنایا گیا ، خان صاحب کمپرومائزڈ نہیں ہوئے :بیرسٹر گوہر
Jul 03, 2024 | 17:05