بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: بیلا روس کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے کے لیے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ اعلان بیلاروس کے خارجہ امور کے فرسٹ ڈپٹی منسٹر سرجئی لوکاشیوچ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کے دوران کیا۔لوکاشیوچ نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ستمبر کے وسط میں مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس کا بھی اعلان کیا. وزیر مملکت جام کمال خان نے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ اور زرعی مشینری میں بیلاروس کی ترقی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن