غذائی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون بڑھائیں گے ، روسی صدر

Jul 03, 2024 | 17:49

ویب ڈیسک

آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دو سال پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے،ملاقات میں ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں.دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں .غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں