بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں: انتونیو گوتریس

Jul 03, 2024 | 23:55

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات اور صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سے جب پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا وہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کرنے کے اقوام متحدہ کے گروپ کی سفارشات کی حمایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک آزاد پینل کی سفارشات تھیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی  کی موجودہ صورتحال کو زیادہ مثبت انداز میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں