وفاقی وزیرسیاحت مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات اب بہترہورہے ہیں، چندعلاقوں کے سوا ملک کے حالات کنٹرول میں ہیں، سیاح بلاخوف وخطر ہمارے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔  

Jun 03, 2010 | 00:25

سفیر یاؤ جنگ
سعودی عرب کے شہرطائف میں وقت نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وفاقی وزیرسیاحت نے کہا کہ دہشت گردی سے ملاکنڈ میں پچپن کروڑروپےکی املاک کو نقصان ہوا ہے۔ مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار تاریخی اور مذہبی مقامات ہیں جن کی طرف ہم دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی میڈیا پاکستان کے خلاف ناجائزپراپیگنڈہ کرکے ہمیں بدنام کررہا ہے، مقامی میڈیا کو اس مہم کا مؤثرجواب دینا چاہیے ۔
مزیدخبریں