صدر آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب عبداللہ گل سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے اور ترکی کے بحری جہازپراسرائیلی جارحیت کی بھرپورمزمت کی ہے۔

Jun 03, 2010 | 01:44

سفیر یاؤ جنگ
صدر آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان ترکی کے ساتھھ کھڑا ہے۔ صدرنے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی پرپاکستان کو سخت تشویش ہے اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ صدرزرداری نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان نے اوآئی سی کوتجویزدی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ ردعمل ظاہرکیاجائے۔ ترک صدرنے صدرمملکت آصف علی زرداری کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ترکی چاہتاہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کواسرائیلی جارحیت سے تحفظ دلانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
مزیدخبریں