فریڈم فوٹیلا پر حملے کی مذمت کے جواب میں اسرائیلی وزیرخارجہ لیبرمین نے بھارت کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنے ہاں ہونیوالی ہلاکتوں کا بھی نوٹس لے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت، افغانستان ، عراق اور پاکستان میں معصوم شہری ہلاکتوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے فریڈم فوٹیلا کے واقعے پر مذمت کے جواب میں بھارت کا بطورخاص تذکرہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس بیان پر بھارت میں شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکام نے اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان، افغانستان اورعراق کے ساتھ بھارت کا نام شامل کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ادھر بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر مارک سوفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبرمین کے بیان میں بھارت کا ذکر غلط فہمی کا نتیجہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں جبکہ بھارت کا موازنہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن