لندن کے مادام تساؤمیوزیم میں فلموں اورکہانیوں کے مشہورکرداروں، سپائیڈرمین، آئرن مین اور ہلک کے مجسموں کی نمائش ۔

Jun 03, 2010 | 13:41

سفیر یاؤ جنگ
لندن کے میڈم تساؤ میوزیم میں ان مجسموں کی نمائش کے موقع پر ایک بڑی سکرین کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس کے ذریعے شائقین اپنے پسندیدہ کرداروں کو چلتا پھرتا دیکھ سکیں گے ۔ میوزیم میں رکھے مجسموں کا بناؤ سنگھار کیا جارہا ہے جبکہ بعض مجسموں کو دیدہ زیب بنانے کیلئے انہیں باقاعدہ پالش کیا جا رہا ہے ۔ مجسموں کی باقاعدہ نمائش سے قبل ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد میوزیم کا رخ کررہی ہے۔ سپائیڈرمین، آئرمین اورانکریڈیبل ہلک کے مجسموں کے بارے میں  لوگوں کا کہنا ہےانہیں دیکھ کرحقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ چونکہ یہ کردار بچوں میں بہت مقبول ہیں اس لیے  یہ مجسمے بچوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ کچھ بچوں نے تو ان مجسموں کے ساتھ کھیلنا بھی شروع کردیا ہے ۔ایک بچے نےسپائیڈر مین کا ماسک پہن کر اپنے ہیرو سے محبت کااظہارکیا ۔ سنیما سکرین اور مزاحیہ ان کرداروں کے حوالے سے میوزیم میں، نو منٹ کی ایک فلم دکھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔  
مزیدخبریں