فریڈم فوٹیلا کے زخمیوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے اردن سے ترکی لایا گیا ۔ ائیر پورٹ پر وزیرخارجہ احمد داؤد سمیت ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقعے پر فلسطین اور حماس کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ زخمی امدادی کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا فریڈم فوٹیلا پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ترکی پہنچنے پر امدادی کارکن انتہائی پرجوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ انہوں نے غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ فریڈم فوٹیلا نامی امدادی قافلے میں شامل معروف اینکر طلعت حسین سمیت تینوں پاکستانی بھی ترکی میں ہیں جہاں سے وہ آج شام اسلام آباد پہنچیں گے ۔