تربیلا اورمنگلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ، دوسری جانب دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر بھارت سے آنے والے پانی میں بھی سات ہزار کیوسک کا اضافہ

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ تین ہزارآٹھ سو کیوسک جبکہ اخراج پچانوے ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو ترانوے اعشاریہ سات فٹ ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد اکہتر ہزار پانچ سو دس کیوسک اور اخراج پینتالیس ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کی سطح گیارہ سو اکیانوے اعشاریہ پانچ فٹ ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار دو سواڑسٹھ کیوسک اور اخراج ایک لاکھ اکتالیس ہزار دوسو دوسواٹھاون کیوسک ہے۔ چشمہ کے مقام پرپانی کی آمد ایک لاکھ چوالیس ہزار چھ سو گیارہ کیوسک ہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو چھ کیوسک  جبکہ اخراج ایک لاکھ دو ہزار دوسو ستاسی کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد مزید سات ہزار کیوسک اضافے کے ساتھ ترپن ہزار ایک سو ساٹھ کیوسک ہوگئی ہے۔ یہاں سے پانی کا اخراج بڑھا کر چوبیس ہزار دوسو پچاسی کیوسک کردیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن