چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت جاری کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ، ملک کی مجموعی صورت حال، جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت دیگر امورپرغورکیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں حال ہی میں مکمل ہونے والی پاک فوج کی جنگی مشقوں میں فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔