پنجاب حکومت نے پولیس کی کارکردگی جانچنے کی ذمہ داری ایک پرائیویٹ خفیہ ایجنسی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jun 03, 2010 | 17:45

سفیر یاؤ جنگ
روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب سمیت ملک بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں شریک ایک وزیرنے وزیراعلی پنجاب کو تجویزدی تھی کہ پولیس افسران کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے پرائیویٹ سراغ رساں ادارہ ہونا چاہیئے جس کا وزیراعلی نے خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ، رپورٹ کے مطابق اس ادارے کا مقصد پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ڈی پی اوز اور تھانیداروں کو سخت احتساب کے دائرے میں لانا ہے۔
مزیدخبریں