ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار سڑسٹھ میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Jun 03, 2010 | 18:20

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداواربارہ ہزار پانچ سو اٹھہتر میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزارچھ سو پینتالیس میگاواٹ ہے۔  اس وقت ہائیڈل ذرائع سے چار ہزار چھ سو تیراسی میگاواٹ،تھرمل دوہزارچار سو بیس میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزارتین سوترپن میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی  ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے ایک سو سترہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پانچ سو ستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزیدخبریں