چینی صوبے گوانگزئی میں چار روز سے جاری شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہلاک ہونیوالوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی جبکہ چودہ افراد لاپتہ ہیں۔

صوبے بھر میں بارشوں کے باعث سینکڑوں مکانات اورعمارتیں بھی منہدم ہوچکی ہیں جبکہ اسی ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ صوبائی حکام کے مطابق زیادہ ترہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئی ہیں۔ اب تک اڑتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ملبے تلے دبے چودہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ بھی تھم جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن