سندھ کے وزیرقانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ  کے تحت خدمات پرسیلز ٹیکس صوبائی حکومت وصول کرے گی ، اس حوالے سے سندھ اسمبلی سے بل منظورکرایا جائے گا۔

Jun 03, 2010 | 18:54

سفیر یاؤ جنگ
سندہ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز سومرو نے کہا کہ خدمات پر سیلزٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس صوبائی حکومت کا حق ہے، سندھ اسمبلی میں اس بارے میں  بل لائے جانے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی کہ سندھ کی جمہوری حکومت اپنے موقف پر قائم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایاز سومرو نے کہا کہ بجٹ سے پہلے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سیلز ٹیکس برائے سروسز بل کی منظوری کے بعد چھ ارکان پر مشتمل بورڈ قائم کیا جائے گا،جو ٹیکس وصولی کا کام سر انجام دے گا۔
مزیدخبریں