چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نام درخواست میں مغوی اطہر کے والد ڈاکٹر علمدار حسین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کی غفلت اورغیرذمہ داری کی وجہ سے انہیں اپنا بچہ بازیاب کرانے کے لیے چالیس لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔ اس کے بعد جب ملزموں کے خلاف کارروائی کے لئے کہا گیا تو مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کی ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی اور تھانہ نیو ٹاون راولپنڈی کے ایس ایچ اوکو سات جون کوعدالت میں طلب کرلیا ہے۔