سمندری طوفان ”پیٹ“ کی شدت میں اضافہ‘ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشیں

Jun 03, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (مانیٹرنگ/ رائٹرز) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدید ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 950کلو میٹر دور ہے اور 24گھنٹے بعد طوفان کا رخ پاکستان کے ساحلی علاقوں کی جانب ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ”پیٹ“ 6ناٹیکل میل کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان ساحل اومان کے بعد پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ سکتا ہے۔ طوفان کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کراچی، بدین اور ٹھٹھہ کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ”پیٹ” طوفان سے کترینہ طوفان جیسی تباہی کا خدشہ ہے۔ طوفان کے باعث 110ماہی گیر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کیٹی بندر شہر کو خالی کرانے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ اومان کے ساحلی علاقے بھی خالی کرائے جا رہے ہیں۔ طوفان کے 130میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔دریں اثنا سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دریں اثناءصدر آصف علی زرداری نے سمندری طوفان پیٹ کے خطرے کے پیش نظر فوج ا ور سول اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدخبریں