فرانچ اوپن: شراپوا کو شکست‘ لی نا اور فرانسسکا فائنل میں پہنچ گئیں

پیرس (اے ایف پی) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں چین کی لی نا اور اٹلی کی فرانسسکا فائنل میں پہنچ گئیں۔ روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئیں۔ مینز ڈبل کے سیمی فائنل مقابلوں میں کولمبیا کے جان سباستیئن اور ارجنٹائن کے ایڈارڈو شوانک نے امریکہ کے باب برائن اور مائیک برائن کو 7-6(7-4) 6-3 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بیلاروس اور کینیڈا کے میکسی اور ڈینیئل نیسٹر نے فرانس کے مائیکل اورسربیا کے نیناد کو 7-6 (7-4), 7-6 (7-5) سے شکست دی۔ مکسڈ ڈبل کا فائنل آسٹریلیا کی کیسی ڈپلیکوا اور امریکہ کے سکاٹ لپسکے نے جیت لیا۔ فائنل میں دونوں نے سلواکیہ کی کترینا اور سربیا کے نیناد زمونجک کو شکست دی۔ چین کی لی نا نے شراپوا کو 6-4, 7-5 سے ہرایا۔ دریں اثناءاٹلی کی فرانسسکا نے فرانس کی مارین برٹولی کو 6-3, 6-3سے ہرایا۔

ای پیپر دی نیشن