امریکہ اوربرطانیہ ملاعمر کے علاوہ اٹھارہ طالبان رہنماؤں پرپابندیاں ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ پردباؤڈال رہے ہیں ۔ برطانوی اخبار

Jun 03, 2011 | 04:59

سفیر یاؤ جنگ
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے حالیہ اقدامات کا مقصد افغانستان میں قیام امن اور غیرملکی فوجی انخلاء سےمتعلق عالمی مطالبہ کو پورا کرنا ہے۔رپورٹ میں اس بات بھی ذکرکیا گیا ہے کہ جن طالبان رہنماؤں پرسے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں افغانستان کے سابق پولیس افسر محمد قلم الدین کا نام بھی شامل ہے۔ واشنگٹن اور لندن نے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کیلئےان کی ایک شرط مانتے ہوئے اٹھارہ رہنماؤں سے لگائی جانے والی پابندیاں اٹھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے تاہم ان میں ملا عمر کا نام شامل نہیں۔
مزیدخبریں