عراق میں ایک مسجد کے باہربم دھماکے میں سترہ افراد جاں بحق اورساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراق کے شہرتکریت میں ہونے والے بم دھماکے میں صوبائی کونسل کے دو سینیئر رکن اورایک پولیس افسرزخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بم مسجد کے داخلی حصے میں تیل کے کنستر میں چھپایا گیا تھا۔ تکریت رواں سال دہشت گرد کارروائیوں کا شکار بنتا رہا ہے اورجنوری میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ مارچ میں بھی القاعدہ کے حملوں کے نتیجے میں اٹھاون افراد لقمہ اجل بنے۔

ای پیپر دی نیشن