انتہا پسند کسی بھی صورت میں پاکستان کےجوہری اثاثوں پر قبضہ نہیں کرسکتے۔ وکی لیکس

ویب سائٹ کے مطابق دو ہزارآٹھ میں امریکی سفیراین ڈبلیوپیٹرسن نے ایک خفیہ مراسلے میں واشنگٹن کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک پلاننگ کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ خالد قدوائی نے پاکستان کے جوہری ہھتیاروں کی سکیورٹی کے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ جوہری اثاثے کسی ایک شخص کے کنٹرول میں نہیں اوران پرسویلین اورفوجی قیادت کا موثرکنٹرول ہے۔ مراسلے کے مطابق لیفٹیننٹ خالد قدوائی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کوعام انتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہوکرہی اقتدارمیں آنا ہو گا، اس صورت میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوجائے یا سکیورٹی فورسزبغاوت کردیں تو جوہری اثاثے عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں تاہم پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی عوام میں مقبولیت کے باعث عسکریت پسندوں کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن