ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبییس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان جبکہ وسطی اور جنوبی علاقے آئندہ دوروز تک گرمی کے زیراثر رہیں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے تاہم آج شام اور رات تک کشمیر گلگت بلتستان اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب جنوبی مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ھوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ھے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں اڑتالیس اشاریہ پانچ ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کئے جانے والے درجہ حرارت اسلام آباد اکتالیس لاہور پنتالیس کوئٹہ پینتیس مظفرآباد بتالیس ملتان چھتالیس کراچی پینتیس پشاور بیتالیس گلگت باتیس مری ستائیس اور فیصل آباد میں پنتالیس ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن