برطانوی ملکہ کی تاجپوشی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شروع، وزیراعظم گیلانی شرکت نہیں کرینگے،چیئر مین سینٹ نمائندگی کرینگے

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آئندہ ہفتے دورہ برطانیہ پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات شروع ہوگئی ہےں ، اس میں شرکت کیلئے برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے وزیراعظم گیلانی کو لندن آنے کی دعوت دی تھی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم گیلانی کی جگہ اب چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اس برطانوی شاہی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن