اگرچہ اتوار کوقومی اسمبلی کا باضابطہ اجلاس تو منعقد نہ ہوا لےکن قومی اسمبلی کے سپےکر و ڈپٹی سپےکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی وجہ سے پارلےمنٹ ہا ﺅس سےاسی سرگرمےوں کا مرکز بنا رہا آج اےوان کو حکومتی اور اپوزےشن بنچوں مےں تقسےم کر دےا جائے گا۔ جمعےت علما ءاسلام (ف) نے ابھی تک مےاں نواز شرےف کی حکومت کی حماےت ےا اپوزےشن بنچوں پر بےٹھنے کا حتمی فےصلہ نہےں کےا تاہم اس نے سپےکر اور ڈپٹی سپےکر کے لئے مسلم لےگ(ن) کے نامزد کردہ امےدواروں حماےت کرنے کا اعلان کر دےا ہے مےاں نواز شرےف اور مولانا فضل الرحمنٰ کے درمےان آج ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد وہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرےں گے، ےہ پاکستان کی پہلی پارلےمنٹ ہے جس مےںاپوزےشن منقسم ہے۔ قوم پرست نواز شرےف کی ”ٹوکری “ مےں آگئے۔مسلم لےگ (ن) کے اندر کئی دنوں سے سپےکر کے لئے بحث مباحثہ جاری تھا، مےاں نواز شرےف نے چوہدری نثار علی خان اور شاہد خاقان عباسی کو سپےکر بنانے کی پےشکش کی لےکن انہوں نے اس بھاری پتھر کو چوم کر معذوری کا اظہار کر دےا پھر ہما سردار اےاز صادق کے سر جا بےٹھا دلچسپ امر ےہ مےں نے ہفتہ عشرہ قبل سردار اےاز صادق سے متوقع سپےکر کے بارے مےں استفسار کےا تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ ”مےرا نام ہی لکھ دےں “ لےکن ان کا مذاق حقےقت بن گےا جب اتوار کو سردار صادق اےاز مسلم لےگےوں کے جھرمٹ مےں قومی اسمبلی کے سپےکرکے منصب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لئے آئے تو انہوں نے اس بات عندےہ دےا کہ جلد اپوزےشن لےڈر کی تقرری کر دی جائے گی۔