شیخ رشید ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں صلح کیلئے سرگرم، متحدہ نے مثبت جواب دیا

Jun 03, 2013

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف میں صلح کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صلح کیلئے شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد کوششیں شروع کی ہیں۔ اس حوالے سے ان کی متحدہ قومی موومنٹ کی اعلی قیادت سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ فی الحال ان کو ایم کیو ایم کی جانب سے مثبت جواب ہی دیا گیا ہے۔ آنیوالے دنوں میں دونوں جماعتوں میں صلح کا قوی امکان ہے۔

مزیدخبریں