زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 5 ماہ میں عورتوں، بچوں سمیت 193 نشانہ بنے: رپورٹ

لاہور (ثناءنیوز) انسانی حقوق کی تنظیم گلوبل فاﺅنڈیشن کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق ملکی سطع پر انسانی حقوق کی صورتحال امید افزا نہیں رہی۔ 2013ءکے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران کے دوران 124خواتین اور 69بچوں سمیت193کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہوئے، 151 واقعات کی ایف آئی آر درج صرف 43گرفتا رکئے جا سکے متاثرہ افراد میں 3 سال سے لیکر 50سالہ عورت بھی شامل ہیں۔ گلوبل فاﺅنڈیشن کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 2013 کے ابتدائی پانچ ماہ میںزیادتی کے واقعات میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ خواتین وبچوں پر تشددکے واقعات میںپنجاب میںرحیم یار خان، راجن پور فیصل آباد، سندھ میںخیر پور میرس گھوٹکی اور خیبر پی کے میں چارسدہ سرفہرست، 193 واقعات میںسے 151 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں34، فروری میں 46اورمارچ میں44 ، اپریل میں 32 اور مئی میں 39 خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 193 واقعات رونما ہوئے جن میں سے 133غیر شادی شدہ اور 60 شادی شدہ افراد تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں102واقعات، سندھ میں 71اور خیبر پختون خوا میں 14اور وفاق کے زیرانتظام علاقہ اسلام آباد میں دو واقعات رونما ہوئے۔ بلوچستان کے واقعات موصول نہ ہونے کے سبب شامل نہیںہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن