نواز شریف قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کالا باغ ڈیم تعمیر کروائیں: راجہ ریاض

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس واضح اکثریت ہے، وہ اب قوم کو خوشخبری سنائے اور توانائی بحران کے خاتمے کے واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کرے۔ نواز شریف کے بیان ”سمجھوتوں والی حکومت سے بچ گئے۔ اللہ بڑا کام لینا چاہتا ہے“ پر نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران اور سستی بجلی کے حصول کا واحد ذریعہ کالا باغ ڈیم ہے۔ کالا باغ ڈیم بجلی پیدا کرنے کا وہ منصوبہ ہے جو فوری طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔ میاں نواز شریف خود کہہ رہے ہیں کہ اللہ ان سے بڑا کام لینا چاہتا ہے۔ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور عوام کو ایسا تحفہ دیں جس کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لئے اشد ضروری ہے۔ علاوہ ازیں ق لیگ کے کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کو عزت دیتا ہے تو اس عزت کو سنبھالنا ایک بڑا امتحان ہوتا ہے۔ نواز شریف کو بڑا مینڈیٹ ملا ہے۔ اب انہیں اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں اور بجلی کا بحران کا حل جلد از جلد نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم اس وقت بیحد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ ملک کو جلد ا زجلد بجلی کے بحران سے نکالنے اور سستی بجلی بنانے کا واحد ذریعہ کالا باغ ڈیم ہے نواز شریف نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا نعرہ لگایا تھا۔ وہ تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے ہیں اور خود کہہ رہے ہیں کہ سمجھوتوں والی حکومت سے بچ گئے۔ لہٰذا انہیں چاہئے کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...