سنگاپور (آن لائن) چےن نے اےک بار پھر اپنے اس عرم کا اعادہ کےا ہے کہ وہ اےک تصادم مےں جوہری ہتھےاروں کے استعمال مےں پہل نہےں کرے گا، ےہ بات اےک اعلیٰ چےنی جنرل نے اتوار کو بتائی۔ فوجی حلقوں مےں حال ہی مےں جاری دفاعی وائٹ پےپر مےں ”استعمال مےں پہل نہ کرنے“ کے وعدہ کے حذف ہونے کے بعد چےن مےں قےاس آرائی پھےل گئی تھی کہ چےن نے شاےد اپنی پالےسی ترک کردی ہے۔ لےفٹےننٹ جنرل کوی جےانگ وو نے سنگاپور مےں شنگرےل اڈائےلاگ سےکورٹی فورم مےں بتاےا کہ مےں بےان حلفی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چےن کی حکومت جوہری ہتھےاروں کے استعمال مےں پہل نہ کرنے کے اپنے وعدے کو کبھی بھی ترک نہےں کرے گا۔ ہم نے نصف صدی کےلئے اپنی پالےسی پر سختی سے عملدرآمد کےا ہے اور اس حقےقت کو ثابت کر دےا کہ ےہ نہ صرف چےنی عوام کے مفاد مےں ہے بلکہ پوری دنےا کے عوام کے مفاد مےں بھی ہے۔
جوہری ہتھےاروں کے استعمال مےں پہل نہےں کر یں گے:چےن
Jun 03, 2013