میکسیکو سٹی (ثناءنیوز) میکسیکو اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی آرمز ٹریٹی کی باضابطہ توثیق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلحے بارے بین الاقوامی معاہدے کی رواں برس اپریل میں منظوری دی تھی۔ اس معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد اس وقت شروع ہو جائے گا جب کم از کم پچاس ملک اس کی توثیق کر دیں گے۔ جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے ان دنوں میکسیکو کے دورے پر ہیں۔
جرمنی اور میکسیکو کا اسلحے کے بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کا اعلان
Jun 03, 2013