سرگودھا (نامہ نگار) ڈاکٹروں نے ڈلیوری آپریشن کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ چک 18 شمالی کے رہائشی محمد شکیل انجم نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کو درخواست دی ہے وہ اپنی اہلیہ زیتون بی بی کے ساتھ مقامی ہسپتال میں ڈلیوری کے آپریشن کےلئے آئے دوران آپریشن ڈاکٹر نے تولیہ بیگم کے پیٹ میں چھوڑ دیا جس سے ان کے پیٹ میں مسلسل درد رہنے لگا، ڈاکٹر مسلسل لیت و لعل سے کام لیتے رہے گزشتہ روز شکیل انجم کی اہلیہ کی حالت انتہائی نازک ہوگئی جس پر لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے ان کی بات سنی ان سنی کردی لیبارٹری رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے خاتون کے پیٹ میں دوران آپریشن لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر شکیل انجم نے متعلقہ تھانے میں ہسپتال انتظامیہ کےخلاف باقاعدہ درخواست دیدی ہے۔
سرگودھا: ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا خاتون کی حالت نازک
Jun 03, 2013