کوہاٹ (آئی این پی) کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 شدت پسند جاں بحق ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقے مرکز محمدی سر اور حیدر کنڈاو پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اورکرزئی میں محمدی سر اور حیدر کنڈاو پر 4 روز سے جاری آپریشن میں اب تک 40 سے زائد شدت پسند مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی پکڑا گیا جبکہ گزشتہ روز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔