کوئٹہ میں ایف سی کا آپریشن، 2 شدت پسند جاں بحق، 2 گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) تربت اور تمپ کے علاقہ میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے تمپ کے علاقہ میں شرپسندوں کے خلاف ایف سی کی طرف سے آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسند ہلاک اور دو کو زندہ گرفتار کیا گیا واضح رہے کہ پچھلے چھ مہینوں کے دوران تربت کے علاقہ تمپ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی۔ تمپ کے عوام نے فرنٹیئر کور کی جانب سے ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور سرکوبی کیلئے کئے گئے اقدامات میں بھر پور مدد فراہم کی اور فرنٹیئر کور کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر اطمینان اور خوشی کا ااظہار کیا آئی جی ایف سی نے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان دہشتگردوں جرائم پیشہ افراد دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کے خلاف کارروائی بلا خوف اور تفریق کی جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...